ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سال 2015:امریکہ میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ

سال 2015:امریکہ میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ

Tue, 27 Sep 2016 15:45:29    S.O. News Service

واشنگٹن ،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گذشتہ سال امریکہ میں سنگین جرائم میں 3.9فی صد اضافہ آیا۔ تاہم، ایف بی آئی اہل کاروں نے کہا ہے کہ جرائم کی تعداد 1990کی دہائی سے کہیں کم ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق، سنگین جرائم کی تعداد میں آنے والی کمی کے دو برس بعد، یہ اعداد بڑھ کر گذشتہ سال تقریباً 12لاکھ ہوگئی، جس میں قتل کی وارداتوں کی تعداد میں تقریباً 11فی صد اضافہ دیکھا گیا، جو تعداد 15696 تھی۔اٹارنی جنرل لوریتا لِنچ نے پیر کے روز بتایا کہ اعداد سے پتا چلتا ہے کہ ہمیں ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے؛ لیکن، توجہ دلائی کہ سنگین جرائم کی مجموعی تعداد پچھلے دو عشروں میں تیسری کم ترین سطح پر ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ متعدد امریکی برادریوں میں جرم یا تو کم ہوا ہے یا اس میں ٹھہراؤ آیا۔گذشتہ سال امریکہ میں جسمانی تشدد کے واقعات میں 6.3 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ قتل کی نوبت تک پہنچنے والے معاملات میں 4.6فی صد، جب کہ چوری کی وارداتوں میں 1.4فی صد شرح سے اضافہ ہوا۔تاہم، ایف بی آئی نے کہا ہے کہ جائیداد سے متعلق جرائم کی تعداد 2.6 فی صد شرح سے کم ہو کر 80لاکھ ہوگئی، اور یوں، اس ضمن میں لگاتار پچھلے 13برسوں سے کمی آتی رہی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ چوری کی وارداتوں میں 7.8فی صد کمی، جب کہ سرقہ زنی میں 1.8فی صد کی کمی ہوئی۔ تاہم، موٹر گاڑیوں کی چوری میں 3.1فی صد اضافہ دیکھا گیا۔


Share: